6 ستمبر 2014 - 10:29
شام میں فوجی کاروائی، داعش کے 18 دھشتگرد ہلاک

شام کے الرقہ علاقے میں فوج کے حملے میں داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکا‏ئی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے آج شہررقہ کے مضافات میں فوجی کاروائی کے دوران داعش کے اٹھارہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری بھی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق الرقہ کی بلدیہ کی عمارت پر فوج کے حملے کے وقت  داعش گروہ کے کئی سرغنہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ الرقہ داعش دہشتگرد گروہ کا اہم ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔اور داعش الرقہ کی بلدیہ کی اس عمارت کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنائے ہوئے ہے۔ درایں اثنا امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے ترجمان کلنل اسٹیفن وارن نے کہا ہے کہ شام میں داعش دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے والے سو امریکی شہری بھی ہیں جو داعش کی رکنیت اختیارکرچکے ہيں۔ اسٹیفن وارن کے مطابق واشنگٹن کے پاس اس سلسلے میں تفصیلی اطلاعات نہيں ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲